برطانیہ نئی افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا (01/11/2009)
وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ انہیں اعتماد ہے کہ افغانستان کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے انتخابی عمل سے نکل جانے کے فیصلے کے بعدجمہوری عمل کے باقی اقدامات کی حمایت کریں گے ۔
ڈاکٹر عبداللہ اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں حامد کرزائی کے مرکزی مقابل امیدوار تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ کا حصہ نہ لینے کا فیصلہ '' واضح طور سے غور کردہ'' معلوم ہوتا ہے اور وہ انکے "قومی مکالمے میں بدستور حصہ لیتے رہنے '' پر آمادگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
"ہم پوری عالمی برادری کے ساتھ جس میں افغانستان میں ہمارے چالیس بین الاقوامی اتحادی شامل ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایسی افغان حکومت سامنے آئے گی جو عوام کی امیدوں پر پوری اترے گی، افغان معاشرے کے تمام حصوں تک پہنچے گی اور افغانستان کو درپیش چیلنجز کے خلاف سخت کارروائی کے لئے تیار ہوگی"۔
وزیر اعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ برطانیہ افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
مفیدلنکس
UK foreign policy news
-
آپ سب کو عید الاضحی مبارک- گورڈن براؤن اورڈیوڈ ملی بینڈ کا پیغام
(26/11/2009)
عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم گورڈن براؤن اورفارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے -
مقبوضہ آبادکاری ناجائز ہے، فوری منجمد کی جائے۔ اسرائیل سےبرطانیہ کا مطالبہ
(26/11/2009)
فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے ایک بار پھر مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی مقبوضے کو فوری اور مکمل طور سے منجمد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے -
سب سے بڑا چیلنج افغانستان اور پاکستان ہیں
(24/11/2009)
ملکہ کی تقریر کے اہم پہلووں پر دارالامرا میں بحث- فارن سکریٹری کی تقریر -
برطانیہ میں بین العقائد ہفتہ منایا گیا
(22/11/2009)
فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں منایاجانے والا بین العقائد ہفتہ( 15 تا 21 نومبر) ہمارے معاشرے میں مختلف عقائد گروپوں کے کردار کو تسلیم کئے جانے کے لئے "ایک اہم پیش قدمی ہے" -
2009کی پہلی چوتھائی میں 29 فی صد درخواست گزاروں کو پناہ کا حق دیا گیا
(21/11/2009)
برطانیہ کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ حقیقی پناہ گزینوں کو ایک محفوظ مقام فراہم کرتا آیا ہے