فارن سکریٹری مشرق وسطی امن عمل کے سلسلے میں اردن پہنچ گئے (04/11/2009)
اس ملاقات کے بعد جو ظہرانے پر ہوئی ڈیوڈ ملی بینڈ نے عمان کے برطانوی سفارتخانے میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے یروشلم کی موجودہ صورتحال کو ' کشیدہ' قرار دیا۔ انہوں نے کہا
" موجودہ صورتحال یروشلم کے معاملے میں خاص طور پر کشیدگی کا شکار ہے۔ ہم یورپی یونین اور اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ وہاں کے واقعات کو خاصی تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں"۔
فارن سکریٹری نے شیخ جراح میں ایک فلسطینی خاندان کے گھر میں آباد کاروں کی منتقلی پر خاص طور سے تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا
" ہماری نظر میں آباد کاری غیر قانونی ہے اور مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں تصفیہ امن کے راستے میں ایک رکاوٹ۔ اس خطے میں تحفظ اور سماجی انصاف میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے یہ بڑی اہم بات ہے کہ سرحدوں اور علاقے کے بارے میں بات چیت دوبارہ سنجیدگی سے شروع ہوکیونکہ اگر سرحد اور علاقے کے بارے میں پیش رفت ہو تو اس سے آبادکاری کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے"۔
فارن سکریٹری نے عمان میں امریکی سفارتکانے میں مشرق وسطی کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی سینیٹر جارج مشل سے بھی بات چیت کی ۔
ڈیوڈ ملی بینڈ کئی اردنی افسران سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ- اردن تعلقات کو مستحکم کیا جا سکے اور اسرائیل – فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لئے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا جاسکے۔اس سال یہ فارن سکریٹری کا اردن کادوسرا دورہ ہے۔
مفیدلنکس
UK foreign policy news
-
سب سے بڑا چیلنج افغانستان اور پاکستان ہیں
(24/11/2009)
ملکہ کی تقریر کے اہم پہلووں پر دارالامرا میں بحث- فارن سکریٹری کی تقریر -
برطانیہ میں بین العقائد ہفتہ منایا گیا
(22/11/2009)
فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں منایاجانے والا بین العقائد ہفتہ( 15 تا 21 نومبر) ہمارے معاشرے میں مختلف عقائد گروپوں کے کردار کو تسلیم کئے جانے کے لئے "ایک اہم پیش قدمی ہے" -
2009کی پہلی چوتھائی میں 29 فی صد درخواست گزاروں کو پناہ کا حق دیا گیا
(21/11/2009)
برطانیہ کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ حقیقی پناہ گزینوں کو ایک محفوظ مقام فراہم کرتا آیا ہے -
ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد
(20/11/2009)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے -
'میں یہاں گواہ کی حیثیت سے آیا ہوں'
(19/11/2009)
فارن سکریٹری ڈیوڈ ملی بینڈ نے افغانستان کے صدر حامد کرزائی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی