برطانیہ کا ویزہ
برطانیہ کا ویزہ
پاکستان میں یوکے ویزے کے لیے کس طرح درخواست دی جاۓ ۔
میں کہاں سے کیا معلومات حاصل کر سکتا ہوں؟
یوکے باڈر ایجنسی اور برٹش ہائ کمیشن اسلام آباد ایک کمرشل آرگنائزیشن جیریز کی پارٹنر شپ میں کام کرتے ہیں۔ جیریز انٹرنیشنل سے آپ معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ کیا آپکو ویزہ کی ضرورت ہے،اور جیریز انٹرنیشنل کی ویب سائٹ کے ذریعے کیسے درخواست دی جائے۔ جیریز انٹرنیشنل ای میل اورٹیلی فون انکوائری سروس کے ذریعےبھی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کے نمبر ہیں-090010411 (پی ٹی سی ایل لینڈ لائن)یا 8865 (تمام موبائل فراہم کرنے والوں کے لیے شارٹ کوڈ) اور اسکی قیمت 10 روپے قی منٹ ہے۔ تمام فراہم کردہ معلومات یو کے بارڈر ایجنسی کی منظور شدہ ہیں۔
کیا مجھے کوئى ادائیگى کرنى پڑے گى؟
وىب سائٹ اور اى میل معلومات بلا معاوضہ ہیں لیکن ٹیلى فون سروسز کے چارجز ہیں۔
میں کہاں سے مشاورت حاصل کر سکتا ہوں؟
جیریز اور اسکا سٹاف آپ کو فارم مکمل کرنے یا آپ کس قسم کے ویزہ کے لیے اپلائى کریں کے سلسلے میں مشورہ نہیں دے سکتے اگر آپ کو اپنی درخواست کے لیے مدد درکار ہے یا یو کے کے امیگریشن قوانین اور ضروریات کے متعلق مشاورت چاہیے ہیں تو آپ ایک پروفیشنل امیگریشن ایڈوائز یا وکیل سے رابطہ کریں۔ آپ امیگریشن ایڈوائزرى سروس Immigration Advisory Service )آئى اے ایس( سے بھى مشاورت کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئى اے ایس ایک خودمختار رضا کار آرگنائزیشن ہے اور آپ اور آپ کے نمائندگان کو رازدارانہ مشاورت دے سکتى ہے۔ یو کے میں امیگریشن سروسز کمشنر (www.oisc.gov.uk)کے منظم امیگریشن ایڈوائزر موجود ہیں یا قانونى طور پر تربیت یافتہ پروفیشنل عملہ جنھیں منظم باڈیز نے تشکیل دیا ہے۔
اُن کى ویب سائٹس ہیں۔
لاء سوسائٹى آف انگلینڈ اینڈ ویلز Law Society of England and Wales
لاء سوسائٹى آف سکاٹ لینڈLaw Society of Scotland
لاء سوسائٹى آف شمالى آئی لینڈLaw Society of Northern Island
انسٹیٹیوٹ آف لیگل ایگزیکٹوز Institute of Legal Executives
میں اپنى درخواست کیسے ارسال کروں؟
جیریز کے ویزہ اپلیکیشن سنٹرز(Gerry's Visa Application Centres)اسلام آباد، کراچى لاہور اور میر پور میں موجود ہیں جہاں آپ اپنى بائیو میٹرک فنگر سکین اور درخواست جمع کرا سکتے ہے ۔
اس بات کا فیصلہ کون کر ے گا کہ کیا مجھے ویزہ مل سکتا ہے؟
آپ کى ویزہ درخواست کى جانچ اور اس کا فیصلہ یو کے بارڈر ایجنسى کا سٹاف کرے گا۔جیریزاور اس کا کوئى سٹاف اس میں کوئى کردار ادا کرتا ہے نہ ہى وہ اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اگر جیریز کا کوئى سٹاف ممبر اس بات کا دعوى کرے کہ وہ آپ کى درخواست پر اثر انداز ہو سکتاہے تو آپ اس کى اطلاع برٹش ہائى کمشن کو دیں۔
سروس ٹینڈرز۔ شکایات اورآراء
۔یوکے بارڈر ایجنسى تمام کسٹمرز کو شفاف اور پیشہ وارانہ سروس فراہم کرتى ہے۔ ہم آپ کى شکایت کو خوش آمدید کہتے ہیں جو ہمیں اس بات سے آگاہ کر تى ہیں کہ ہمیں کہاں پر بہترى کى ضرورت ہے۔
۔
تاہم اگر آپ کوئى رائے رکھتے ہیں یا آپ حاصل شدہ سروسز کے معیار سے متعلقہ فرد ہیں تو برائے کرم ہمیں آگاہ کریں ہم تمام شکایات کى جانچ کر تے ہیں اور 20دن کے اندر آپ کو جواب ارسال کریں گے۔
اگر آپ ہائى کمشن میں یوکے ویزاز کى سروس کى شکایت کرنا چاہتے ہیں تو برائے کرم اپنى تحریرى شکایات ڈپٹى ڈائریکٹر، ویزہ سروسز، ویزہ سیکشن، برٹش ہائى کمشن، ڈپلومیٹک انکلیو، رمنا5، پوسٹ بکس 1122اسلام آباد کو ارسال کریں۔
۔
اگر آپ جیریز کى فراہم کردہ سروس کے بارے میں شکایت کرنا چاہتے ہیں تو براہ راست ان کى ویب سائٹ پر ارسال کریں۔ ذاتى طور پر یا تحریرى طور پر ہائى کمیشن کے ڈپٹى ڈائریکٹر ویزہ سروسز کو ارسال کریں۔